کوئٹہ میں ایئر پورٹ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

Firingکوئٹہ ( ریپبلکن نیوز) ایئرپورٹ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں پولیس اور مسلح افرادکے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 حملہ آور مارے گئے جب کہ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ایئرپورٹ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ قریبی باغ میں چھپے مسلح افرادنے پولیس پر فائرنگ کردی جس پر پولیس کی طرف سے جوابی فائرنگ کی گئی تو مسلح افرادقریبی باغ میں روپوش ہوگئے جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے مسلح افرادکے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مسلح افرادسے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close