طلباء تنظیموں پر پابندی لگانے والے تاریخ سے نابلد ہیں‘پشتون ایس ایف

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی سیاست کے لئے طلباء تنظیموں کاکردار اہم ہے کیونکہ سیاسی اور نظریاتی نشوونما ہی تعلیمی اداروں سے ہوتی ہے اس لئے ایک منظم منصوبے کے تحت تعلیمی اداروں میں طلباء سیاست پر ناکام پابندی لگانے والے خواب غفلت میں مبتلا ہیں وہ اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لئے طلباء تنظیموں پر پابندی لگا رہے ہیں مگر وہ طلباء تنظیموں کی تاریخ اور قربانیوں سے نابلد ہیں ،طلباء تنظیموں نے قومی سیاست اور پشتون تاریخ میں اکابرین کے ساتھ قومی خدمات میں صف اول کاکردار ادا کیا قومی سیاست میں تعلیمی سلسلے کے ساتھ اپنے قومی مفادات اور خدمات کو اولین ترجیح دی۔

درایں اثناء پی ایس ایف کا صوبائی کنونشن 20اپریل کو ہوگا کارکن شرکت یقینی بنائیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button