مشال خان کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے کرداراداکرناہوگا‘مقررین

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) مشال خا ن نے معاشرے سے نفرت کے خاتمہ اور نظام کو بدلنے کیلئے جدوجہد شروع کی تھی اس کو مزیدآگے بڑھانے کیلئے طلباء کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا،

ان خیالات کا اظہار نصرت افغانی ،رزاق خورزنگ ،مشال خان کے والد محمد اقبال، فضل ایڈوکیٹ ،سیما خان ،ولی خان، ایاز اسیراور خالد مندوخیل نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں مشال خان کی دوسری برسی کے موقع پرپروگریسو یوتھ الائنس کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مشال خان کے والد محمد اقبال نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم نہ ہونےکی وجہ سے غریب عوام پر تعلیم کے دروازے بند ہیںایسے میں تقسیم در تقسیم کے عمل کو روک کر جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل کیلئے شعوری جدوجہد کی ضرورت ہے جہاں پر قوموںکے کلچر کے تحفظ معاشی مسائل کا احترام ہو جو پاکستان کا حقیقی چہرہ ہے ، مقررین نے کہا کہ شہید مشال خان نے مردان یونیورسٹی سے کرپشن کے خاتمے اورسماج میں مظالم کے خلاف آواز بلند کی جس کی پاداش میں انہیں شہید کیا گیا ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button