خانہ بندوشوں کا مری قبائل پر چوری کا الزام، جھڑپ میں ایک ہلاک، احتجاج جاری

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بارکھان کے علاقے راڑشم سنائی ٹک کے مقام پرچوروں اور خانہ بدوش قبائل کے درمیان لڑائی میں ایک شخص جاں بحق 2 زخمی ہوگئے۔

جان بحق اور زخمیوں کا تعلق سلیمانخیل قبائل سے ہے جوکہ خانہ بدوش ہیں جنہوں نے الزام لگایا ہے کہ مری قبائل سے تعلق رکھنے والے چوروں نے انکے دبنے چرائے ہیں۔ سلیمان خیل خانہ بدوش گھرانے کا کہنا ہے کہ مریوں نے ہمارے دنبے چوری کیے جسکے بعد ہم نے چوروں کا پیچھا کیا تو چوروں کو ایک مقام پر ہم نے گھیر لیا جسکے بعد ان لوگوں نے ہم لوگوں پر فائرنگ شروع کیں۔ جسکے نتیجے میں ہمارا ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔خانہ بدوشوں کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کاٹنے تک وہ اپنا احتجاج کاری رکھیں گے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button