بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی سے قبضہ گیر فورسز نے ایک شخص کو اغوا کرلیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے پسنی سے قبضہ گیر پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک بلوچ فرزند کو اغوا کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق ساحلی شہر پسنی میں پاکستانی خفیہ اداروں کے اور فورسز کے اہلکاروں نے آج صبح ساتھ بجے ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے گھر میں موجود بچوں اور خواتین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بلوچ فرزند کو غیر قانونی طورپر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

مغوی کی شناخت انور ولد وشدل سے ہوگئی ہے جو پسنی کے علاقے گرانی کا رہائشی ہے۔

 

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close