کوئٹہ؛ مسلح افراد کے حملے میں چار ایف سی اہلکار ہلاک

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز )کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اہلکار ریلوے لائن کے ساتھ موٹرسائیکل گشت پر مامور تھے جنہیں سریاب روڈ سے ملحقہ گلی میں نشانہ بنایا گیا۔

واقعے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اسلم، سعید، شبیر اور امجد کے ناموں سے ہوئی جو موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو نائن ایم ایم پستول سے نشانہ بنایا گیا جس کے متعدد خول موقع سے قبضے میں لے لیے گئے جبکہ دیگر شواہد بھی اکٹھے کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران پولیس اور لیویز سمیت 17 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close