ہالینڈ میں اسلام پر پابندی کی حمایت کروں گا، گیئرٹ ولڈرز

ایمسٹرڈیم (ریپبلکن نیوز) ہالینڈ میں دائیں بازو کی فریڈم پارٹی کے اسلام مخالف رہنما گیئرٹ ولڈرز نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں اسلام پر عائد کی جانے والی کسی بھی ممکنہ پابندی کی حمایت کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گیئرٹ ولڈرز نے، جو ایک شعلہ بیان سیاستدان ہونے کے علاوہ اپنے سخت گیر لیکن بہت متنازعہ بیانات کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں. ایک ٹیلی وڑن انٹرویو میں ماضی کے نازی جرمن دور حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘اسلام غالبا نیشنلسٹ سوشلزم سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ انہوں نے زہر افشانی کی کہ وہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک پر پابندی لگانے کی بھی حمایت کریں گے۔ ولڈرز نے، جو اکثر دانستہ طور پر بڑی متنازعہ باتیں کرتے ہیں اور جن کی پارٹی کی سیاسی مقبولیت پر ڈچ مبصرین کے ساتھ ساتھ یورپی ماہرین کو بھی تشویش ہے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ملک ہالینڈ میں تمام مساجد بند کر دی جانا چاہییں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close