نیتن یاہو اپنے پہلے دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چھ دن قیام کریں گے

نئی دہلی(ریپبلکن نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اپنے پہلے دورے پر بھارت پہنچ گئے، جہاں وہ 6 دن قیام کریں گے۔خیال رہے کہ نیتن یاہو کا یہ پہلا، جب کہ کسی بھی اسرائیلی وزیر اعظم کا گزشتہ 15 سال بعد بھارت کا پہلا دورہ ہے۔

اس سے قبل آخری مرتبہ اسرائیلی وزیر اعظم ایریل شیرون 2003 میں بھارت آئے تھے۔ نیتن یاہو کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کی 25 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے اپنا پہلا بھارتی دورہ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اسرائیلی دورے کے 6 ماہ بعد کیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق بینجمن نیتن یاہو اپنی اہلیہ اور دیگر حکام کے ساتھ دہلی ایئرپورٹ پہنچے، جہاں نریندر مودی نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

نریندر مودی نے پروٹوکول کو توڑتے ہوئے نیتن یاہو کا خود پرجوش طریقے سے استقبال کیا اور ان سے گلے ملے۔ بعد ازاں دونوں رہنما تین مورتی چوک پہنچے، جہاں اسرائیلی وزیر اعظم کو بھارتی فوج نے سلامی دی۔ نیتن یاہو کے اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی، دفاعی، داخلی و خارجہ معاملات سمیت ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں کی کئی یاداشتوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بات چیت کریں گے۔ آج پیر کے روز نیتن یاہو کی ملاقات بھارتی وزیر اعظم نیرندر مودی اور صدر رام ناتھ کووِند سے ہو گی۔ وہ بھارت اسرائیل سی ای او فورم میں بھی شرکت کریں گے۔ نیتن یاہو کے ساتھ ایک بڑا اعلیٰ تجارتی وفد بھی بھارت پہنچ رہا ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker