زمران میں فوجی آپریشن تیسرے روز بھی جاری، قابض فوج نے مزید آٹھ چوکیاں قائم کردیے

 کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) زامران میں قابض پاکستانی فوج کا آپریشن آج تیسرے روز بھی جاری ، فوج نے آٹھ سے زائد نئے چوکی قائم کرلیے۔

زامران سے ریپبلکن نیوز کے نمائندے کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے زامران میں گزشتہ تیں دن سے جاری فوجی آپریشن تاحال جاری ہے جس میں 80 سے زاہد فوجی گاڑیاں اور سینکڑوں اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ زمینی فوج کو جاسوس طیاروں و فوجی ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد حاصل ہے۔

جبکہ فوجی آپریشن میں دشتوک و پگونزان دپ کے مقام پر شیلنگ بھی کی گئی ہے۔ فوج نے اب تک متعدد بلوچ فرزندوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ قابض فورسز نے پہاڑی سلسلے میں موجود متعدد باغات کو بھی نطر آتش کردیا ہے۔ دوسری جانب قبضہ گیر فورسز کی بربریت سے بچنے کے لیے متعدد خاندان نے مغربی بلوچستان ہجرت کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close