بی آر اے نے درچکو چیک پوسٹ،موبائل ٹاوراور مند میں فورسزپر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوہٹہ(ریپبلکن نیوز) بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔سرباز بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے گزشتہ شب تربت کے علاقے دشت میں درچکوں چیک پوسٹ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ تیرہ جنوری کو قلات کے علاقے نمرغ میں موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا جبکہ وہاں موجود تمام مشینری کو بھی جلا دیا ٹاور کو اڑانے کا مقصد موبائل انتظامیہ کی ریاستی فورسز سے ملی بھگت اور سرمچاروں کے رابطوں اور جگہوں کی نشاندہی کرانا ہے اگر مستقبل میں موبائل انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو ہمارے حملے مزید شدید ہونگے، جبکہ آج مند کے علاقے میں گوانگی چوکی پر معمور اہلکار کو سنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔سرباز بلوچ نے کہا کہ انکی کاروئیاں آزاد و خودمختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہینگے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close