بندوق کی اہمیت کو نظر انداز کرنا میرے لیے گناہ ہے۔گوریلہ کمانڈر استاد گلزار امام

سوشل میڈیا کے موثر استعمال سے بہت سے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے اہم گوریلہ کمانڈر گلزار امام نے کہا ہے کہ بندوق کی اہمیت کو نظر انداز کرنا ان کے لیے ایک گناہ ہے۔

بی آر اے کے کمانڈر استاد گلزار امام نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک جاری کردہ ٹویٹ پیغام میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بندوق ہی کی گونج ہے جس نے پاکستانی استعماریت کو چیلنج کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ بندوق کی اہمیت کو نظر انداز کرنا انکے لیے گناہ ہے۔

یاد رہے کہ سات دسمبر کو گلزار امام نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا تھا کہ وہ سوشل میڈیا کو بندوق سے زیادہ طاقتور سمجھتے ہیں اور ہمیں چاہیے کہ اس کا صیح استعمال کریں۔ اور جو لوگ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرتے ہیں بڑی غلطی کر رہے ہیں۔

بی آر اے کے کمانڈر کے موقف کو لیکر چند لوگوں کو سمجھنے میں دشواری ہوئی تھی لیکن ان کے کہنے کا مطلب واضح ہے کہ بندوق کی اہمیت اپنی جگہ قائم ہے لیکن آج کے دور میں سوشل میڈیا بھی بہت زیادہ طاقتور ہے جس کے موثر استعمال سے بہت سے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close