اسپلنجی میں فورسز پر بم حملے کی زمہ داری یو بی اے نے قبول کر لی۔

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے قبول کر لی،ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے سرمچاروں نے اسپلنجی کے علاقے میں پی ٹی سی ایل کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا،جسکے بعد فورسز کی بھاری نفری دھماکے کی جگہ کی طرف آ رہے تھے،جس پر پہلے سے گھات لگائے ہمارے سرمچاروں نے حملہ کیا،ریمورٹ کنٹرول کی زد میں دو گاڑیاں آکر خاکستر ہوکر مکمل تباہ ہوگئے،حملے میں کیپٹن سمیت9 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے،اس کے بعد فوج نے اپنی لاشوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر کوئٹہ منتقل کر دیا ہے،حملے کے بعد فورسز بھوکھلاہٹ کا شکار ہو کر مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے شیلنگ کر رہی ہے،آبادیوں پر بھی فورسز کا آپریشن جاری اور کئی بے گناہ بلوچ فرزندوں کو بھی پاکستانی فوج نے اغوا کر کے لاپتہ کر دیا ہے،مرید بلوچ نے کہا کہ ہماری کاروئیاں مزید شدت کے ساتھ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close