کوئٹہ میں مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، ایک ہلاک تین زخمی

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) فقیر محمد روڈ پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جب راہ گیر سمیت 3 زخمی ہوئے۔

کوئٹہ کے علاقے فقیر محمد روڈ پر نامعلوم مسلح افراد  نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت علی محمد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دیگر زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close