بی آراے نے پنجگور میں فورسز پر بم دھماکہ اور کولواہ میں چوکی پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج شام 6 بجے ہمارے سرمچاروں نے پنجگور بس ٹر مینل کے نزدیک ایف سی کے گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس سے فورسز کی گاڑی مکمل تباہ ہوگیا، دھماکے میں پانچ اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ہم پنجگور کی غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی اداروں کے اہلکاروں اور ان کے دفاتر سے دور رہیں ہماری کاروائیاں آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔

جبکہ کل کیچ کے علاقے کولواہ سگیک میں قائم ایف سی کے چیک پوسٹ پر راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کو بھاری نقصان پہنچا۔ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close