مستونگ دھماکے میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام قابلِ مذمت ہے۔ نواب براہمدغ بگٹی

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے صدر نواب براہمدغ بگٹی کی جانب سے مستونگ دھماکے کی مذمت۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ اور بلوچ قومی رہنما نواب براہمدغ بگٹی نے کہا ہےکہ بی آر پی اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے سیاست اور مقاصد میں زمین آسمان کا فرق ہے مگر مستونگ میں دہشت گردوں کی جانب سے عام لوگوں کا قتل عام قابل مذمت ہے اور ہم اس کی شدید مزمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں کی جانب سے بلوچستان میں بلوچوں کی حقوق کیلئے سیکولر جدوجہد کو کاونٹر کرنے کیلئے مذہبی انتہاپسندی اور دہشتگردی کو فروغ دیا گیا لیکن آج وہی دہشتگرد انہی کو نشانہ بنارہے ہیں۔

نواب براہمداغ بگٹی نے کہا کہ سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ ہر طرف سے بلوچوں کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close