ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا اہم کارندہ سراج رئیسانی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکے میں ہلاک

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا اہم کارندہ اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے امیدوار سراج رئیسانی ہلاک ہوگئے۔

نمائندہ ریپبلکن نیوز کے مطابق انتخابی مہم کے دوران  سراج رئیسانی کے قافلے پر خودکش دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا اہم کارندہ سراج رئیسانی سمیت 15 سے زاہد لوگ مارے گئے ہیں جبکہ تیس سے زاہد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

خودکش دھماکے میں سراج رئیسانی شدید زخمی ہوگیا تھا جسے کوئٹہ منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

یاد رہےکہ ریاستی خفیہ اداروں نے سراج رئیسانی کو اسکے بھائی اسلم رئیسانی کے خلاف انتخابات میں کھڑا کیا تھا، جبکہ سراج رئیسانی اپنے گھناونے کردار کی وجہ سے بلوچستان بھر میں جانے جاتے تھے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close