اٹلی میں 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم سے 20 افراد ہلاک اور 35 زخمی

اٹلی (ریپبلکن نیوز) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی اٹلی کے قصبے باری میں 2 مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ 35 زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی، ریسکیو آپریشن میں تمام لاشوں اور زخمیوں کو ٹرین سے باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ دونوں ٹرینیں ایک ہی ٹریک پر ایک دوسرے کے سامنے آگئیں جس کے نتیجے میں تصادم ہوا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اٹلی کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائی گی

مزید خبریں اسی بارے میں

Close