ہر فورم پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھینگے۔ پاکستانی وزیرِ اعظم

پاکستان (ریپبلکن نیوز) پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت ریاستی تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔ لاہور میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے معاملے پر وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ حکومت اور عوام کشمیریوں کے جذبات کا احترام کرتی ہے۔
پاکستان کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گا ، ظلم و تشدد و انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد اور آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کر کے ہی کشمیر کے مسئلے کا حل ممکن ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close