بختیارآباد کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے مسافرکوچ کے مسافروں سے گن پوائنٹ پرہزاروں روپے چھین کر فرار

Firingنصیرآباد(ریپبلکن نیوز) بختیارآباد کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے مسافرکوچ کے مسافروں سے گن پوائنٹ پرہزاروں روپے نقدی اوردیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے مسافروں کا سخت احتجاج جبکہ بھاگناڑی کے علاقے میں لیویزفورس اورڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ اسسٹنٹ کمشنر کا ڈرائیورشدیدزخمی ہوگیا لیویزنے کاروائی کرکے متعددافرادکو حراست میں لیکراسلحہ برآمدکرنے کا دعویٰ،تفصیلا ت مطابق بختیارآباد کے قریب چکھڑاکے علاقے میں ایک درجن کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے لاڑکانہ سے کوئٹہ جانے والی مسافرکوچ نمبر BSA-450کو روک کر گن پوائنٹ پر مسافروں سے ہزاروں روپے ،نقدی ،بیس موبائل فون اوردیگر قیمتی سامان چھین کر فرارہوگئے جبکہ واقع کے خلاف متاثرہ مسافروں نے قومی شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا لیویزفورس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ دوسرے واقع میں تحصیل بھاگ کے گاؤں محرم کے قریب لیویز فورس بختیارآباد میں ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی کی توفائرنگ کے تبادلے میں اسسٹنٹ کمشنر بھاگناڑی کا ڈرائیورمحمد بخش شدیدزخمی ہوگیا جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کیاگیا جبکہ ڈاکوفرارہونے میں کامیاب ہوگئے لیویزنے مزیدکاروائی کرتے ہوئے پانچ مشتبہ افرادکو اسلحہ سمیت گرفتارکرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close