خیبر پختونخوا: رکن صوبائی اسمبلی کے حجرے میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

بنوں (ریپبلکن نیوز) نرمی خیل بکاخیل میں رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان کے حجرے میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے نرمی خیل بکاخیل میں رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان کے حجرے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر ملک گل باز خان کے بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں ـ

حملے کی زمہ داری ابھی تک کسی بھی شدت پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ، یاد رہے کہ ان علاقوں میں تحریک طالبان پاکستان اور حزب الاحرار نے کئی حملے کئے ہیں ـ

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button