تمپ کے علاقوں رودبن و بالیچہ میں فورسز کا چھاپہ متعدد فرزند اغواہ

تمپ (ریپبلکن نیوز )فورسز نے آج علی الصبح رحیم یوسف کے گھر پر چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانا بنایا اور گھر میں موجود اشیاء کو تھوڑ پھوڑ کا نشانہ بنانے کے بعد دو بلوچ فرزندوں کو حراست میں لینے کے بعد فوجی کیمپ منتقل کردیا۔

ریپبلکن نیوز کے نمائندے کا کہنا ہے کہ آج علی الصبح قابض پاکستانی فورسز نے تمپ میں رحیم یوسف نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے گھر میں موجود بچوں او خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر میں تھوڑ پھوڑ کیں اور گھر میں موجود دو بلوچ فرزندوں کو حراست میں لینے کے بعد فوجی کیمپ منتقل کردیا جن کی شناخت مولجان ولد یوسف سکنہ بالیچہ جبکہ مہیم ولد بہادر سکنہ کوہاٹ  سے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابقہ ڈپٹی آرگنائزر پنجگور سے فورسز کے ہاتوں اغوا

دوسری جانب تمپ ہی کے علاقے رودبن سے قبضہ گیر ریاستی فورسز نے خالد شہباز ولد جلال خان نامی ایک شخص کو غیر قانونی طورپر حراست میں لینے کے بعد فوجی کیمپ منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker