قابض پاکستانی آرمی نے سوات میں دکانوں پر ملکی جھنڈہ نقش کرنے کا حکم دے دیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں موجود دکانداروں کو پاکستانی آرمی کی جانب سے حکم دیادگیا ہے کہ وہ اپنی دکانوں کی دروازوں پہ پاکستانی جھنڈے  پینٹ کرے وگرنہ انکی دکانوں کو ٹھوڑ دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ قابض پاکستانی آرمی گزشتہ کئی سالوں سے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے نام پر پختون قوم کی نسل کشی کرتی آرہی ہے۔ جس میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں پختون باشندوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔

بلوچوں کی طرح پختون قوم سے تعلق رکھنے والے ہزاروں باشندوں کو پاکستانی فوج اور  خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر حراست میں لینے کے بعد یا تو لاپتہ کیا گیا ہے یا بے دردی سے قتل کر کے لاشیں ویرانوں میں پھینک دی گئیں۔

سوات سمیت دیگر پختون علاقوں میں فوجی آپریشن سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں اور کراچی، بلوچستان اور دیگر علاقوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

error: ! جملہ حقوق محفوظ ہے
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker