مذہبی انتہاء پسند تنظیموں سے کوئی تعلق نہیں، سندھی مسلح تنظیموں سے تعلقات باعث فخر ہوگا۔ کمانڈر گلزار امام

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے کمانڈر گلزار امام نے پاکستانی اخبار میں شائع ہونے والے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تنظیم کا مذہبی انتہاء پسند تنظیموں یا طالبان سے کوئی تعلق نہیں۔

کمانڈر گلزار امام نے ان خیالات کا اظہار ٹویٹر پر جاری اپنے ایک تویٹ میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا طالبان یا دیگر مذہی انتہاء پسند تنظیموں سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کی قبضے کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں اور سندھی مسلح تنظیموں سے کسی بھی قسم کا تعلق ہمارے لیے باعث فخر ہوگا۔

ڈیرہ بگٹی سے قابض فورسز نے دو بھائیوں کو اغواء کرلیا

خیال رہے کہ ایک پاکستانی انگریزی اخبار میں لاڑکانہ کے ایک ڈی آئی جی کی جانب سے ایک تفصیلی رپورٹ شائع کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان نے بلوچ ریپبلکن آرمی اور جیے سندھ متحدہ محاذ کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے۔ جس پر بی آر اے کے کمانڈر گلزار امام نے واضح الفاظ میں اس الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے رد کردیا ہے اور کہا ہے کہ سندھی مسلح تنظیموں سے تعلقات ہمارے لیے باعث فخر ہے جبکہ طالبان سمیت کسی بھی مذہبی انتہاء پسند تنظیم سے انہوں نے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close