جعفر آباد سے خواتین سمیت 17 افراد فورسز کے ہاتھوں اغوا

جعفر آباد( ریپبلکن نیوز) جعفر آباد سے مزید 17 افراد فورسز کے ہاتھوں اغوا، تفصیلات کے مطابق جعفر آباد کے علاقے نوتال سے پاکستان آرمی کے اہلکاروں نے ۱۷ افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا، مزکورہ تمام افراد مال مایوسی والے مالدار لوگ تھے جو کہ سردیوں اور سیلابوں سے بچنے کیلئے نوتال سے سبی کی طرف جارہے تھے جن کو فورسز نے ایک بس سے اتار کر نامعلوم مقام پر منعتقل کردیا جب کہ فورسز کے اہلکار ان لوگو ان کے 400سے زائد بھیڑ بکریوں کو بھی اپنے ساتھ لے گئے خیال رہے کہ ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد اور جعفر آباد میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل آپریشن جاری ہے جس میں ابتک ۱۷ افراد شہید جبکہ تین سو کے قریب لوگوں کو فورسز کے اہلکاروں نے اٹھا کر لاپتہ کریا ہے جبکہ سیکنڑوں گھروں کو بھی فورس کی جانب سے تباہ کیا جا چکا ہے مقامی لوگوں کے مطابق اب تک فورسز لوگوں کے دو ہزار سے زائد میوشیوں جن میں گائے، بیل، اونٹ، بکریاں اور بھیڑ شامل ہیں لوٹ کر لے گئے۔ 

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker