بی ایل ایف نے ریاستی مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے آواران کے علاقے ماشی میں فائرنگ کرکے ریاستی اہم مخبر و آلہ کار مولابخش عرف مولو کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ براہ راست پاکستانی فوج کے ساتھ فوجی آپریشنوں، اغوا اور بلوچ فرندوں کی قتل میں پاکستانی فوج کے ساتھ تھا۔ آواران تیرتیج میں ذکری عبادت خانہ پر حملہ اور سات بلوچوں کی شہادت میں بھی مولابخش مولو فوج و اُس کے سازش میں ملوث تھا۔ اس حملے میں مولابخش مولو کے ساتھ بیٹھے بزرگ شخص محمد بخش ایک گولی لگنے سے شہید ہوئے ہیں۔ جس کا ہمیں بے حد افسوس ہے اور ہماری ہمدردیاں اُس کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ عوام ریاستی مخبروں اور فورسز کے قریب رہنے سے گریز کریں اس لیے کہ ریاستی فوج ،اسکے معاون کار سرمچاروں کے نشانے پر ہیں

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker