سوئی؛ سرفراز بگٹی نے زاتی ناپسندید گی کی بنا پر قبائیلی رہنما کی اہلیہ کو بیٹوں سمیت جیل میں بند کرادیا

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) زاتی ناپسندیدگی کے بنا پر سنیٹر سرفراز بگٹی نے عورت کو بچوں سمیت جیل میں بند کرادیا۔

نمائیدہ ریپبلکن نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی سوئی آمد کے بعد گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں ایک فوجی اہلکار کی فوٹو پر سیاہی پھنکنے کا واقع پیش آیا

جس کے الزام سرفراز بگٹی نے قبائیلی رہنما محروم وڈیرہ خان محمد کلپر کی اہلیہ ان کے بیٹے آفتاب بگٹی اور ڈرائیور کالو بگٹی  پر عائد کر کے پولیس کے زریعے انہیں جیل بھجوا دیا ہے۔

علاقائی زرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی الیکشن ہار جانے کے بعد جب بھی سوئی یا ڈیرہ بگٹی میں قدم رکھتے ہیں تب ایسے ناخوشگوار واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور حالیہ واقع بھی سرفراز کی اپنی ہی کارستانی ہے جس کے الزام میں وہ بگٹی خواتین کو جیلوں میں ڈال رہے ہیں۔

سرفراز کے اس قدم سے قبائیلی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے قبائیلی عمائیدین کا کہنا ہے کہ بلوچ معاشرے میں خواتین کو بڑا اور عزت کا مقام حاصل ہے خواتین کی عزت اور آبروں کیلئے قبائل میں جنگیں اور کشت و خون بھی ہوئی ہیں

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سوئی میں سرفراز کے ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں نے وڈیرہ خان محمد کلپر کے بیٹے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا

جبکہ سرفراز بگٹی خود کو ایوانوں میں بگٹیوں کا نمائدہ بنا کر پیش کرتے ہیں اور خود ہی خواتین کو پکڑ کے جیلوں میں بند کروا رہے ہیں۔ جس کے خطر ناک نتائج برآمد ہونگے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close