فیس بک نے میوزک اور ویڈیو ایپ ٹک ٹوک کی نقل کرتےہوئے نئی ایپلی کیشن لاسو لانچ کر دی

سنیپ چیٹ  کو کاپی کرنے کے بعد اب  فیس بک مختصر ویڈیوز کی چینی ایپلی کیشن  ٹک ٹوک (TikTok) کو کاپی کر لیا ہے۔ اس کےلیے فیس بک نے نئی ایپلی کیشن ”لاسو“ (Lasso) متعارف کرائی ہے۔
پچھلے ماہ سے ہی رپورٹس تھیں کہ فیس بک لاسو نام کی ایپلی کیشن پر کام کر رہا ہے، جس سے صارفین ساؤنڈ ٹریکس پر مختصر شارٹ ویڈیو شیئر کر سکیں گے۔
فیس بک کے ترجمان نے   صرف امریکا میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے لاسو لانچ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں  بتایا کہ لاسو  مختصر تفریحی ویڈیوز کے لیے الگ سے ایپلی کیشن ہے۔
اس ایپلی کیشن میں صارفین اپنی ویڈیو بنا سکیں گے، دوسرے صارفین کو فالو کر سکیں گے، ویڈیو سرچ کر سکیں گے اور ہیش ٹیگ استعمال کر سکیں گے۔ فیس بک نے ایپ میں ایک بڑی میوزک لائبریری بھی شامل کی ہے۔
یہ ایپلی کیشن چونکہ فیس بک کی طرف سے جاری کی گئی ہے، اس لیے صارفین اپنے فیس بک یا انسٹاگرام اکاؤنٹس سے بھی اس میں لاگ ان کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close