بگٹی مہاجرین کو موت کی سزائے دینا اقوام متحدہ کے قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ چیئرمین ریحان بلوچ

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین ریحان بلوچ نے کہا ہے کہ بگٹی پناہ گزینوں کو پاکستانی عدالت کی جانب سے موت کی سزا دینا اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ریحان بلوچ نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے تین بگٹی پناہ گزینوں کو موت کی  سنا سنائی گئی ہے جو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بگٹی مہاجرین پہلے سے ہی اقوام متحدہ کے ادراہ برائے مہاجرین کی مدد کے بغیر انتہائی مشکل حالات اور تکالیف میں زندگی گزار رہے ہیں لیکن اب انہیں پاکستانی عدالتوں کی جانب سے پھانسی کی سزائے دینا بھی شروع ہوگئی ہیں۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close