ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کی زیر اہتمام لندن میں آزاد بلوچستان کےمزید بل بورڈز آویزاں

لندن (ریپبلکن نیوز) ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کی زیر اہتمام لندن میں جاری فری بلوچستان مہم کے سلسلے میں لندن کے شاہراہوں اور شہر کے وسط میں مزید بل بورڈز آویزاں کئے گئے ہیں ، فری بلوچستان بورڈز لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بننے ہوئے ہیں ، اس مہم کا آغاز 3 نومبر سے کیا گیا پہلے مرحلے میں ٹیکسیوں پر فری بلوچستان کے پوسٹرز لگائے گئے پاکستان کی شدید احتجاج پر لندن ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پوسٹرز اُتروا دیا لیکن 6 نومبر کو دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا اور لندن کے شاہراہوں لگے بل بورڈز پر فری بلوچستان کے پوسٹرز آویزاں کئے گئے جبکہ لندن سے شائع ہونے والے اخبارات نے اس مہم کو خصوصی کوریج دئیے اور اس متعلق خصوصی رپورٹ شائع کئے گئے جن میں بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں، سی پیک ، بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں کو اجاگر کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اس مہم کا سلسلہ جاری رہے گا اور اب تیسرے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close