حب؛ درگاہ میں دھماکا کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی 

 جب (ریپبلکن نیوز) حب میں درگاہ شاہ نورانی میں دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد بھگڈر مچ گئی۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدای ٹیمیں جائے وقعہ پر پہنچ گئیں ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close