عراق : کردستان ریفرینڈم کے ذمے داران کی گرفتاری کا فیصلہ

نیوزڈیسک(ریپبلکن نیوز) عراق میں ایک عدالت نے بدھ کے روز اپنے فیصلے میں 25 ستمبر کو کردستان کی علاحدگی سے متعلق ریفرینڈم کی نگرانی کرنے والے کمیشن کے سربراہ اور اس کے ارکان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

یہ بات عدلیہ کی اعلی کونسل کے سرکاری ترجمان نے بتائی۔

کونسل کے ترجمان بیرسٹر عبدالستار البیرقدار نے بتایا کہ بغداد میں الرصافہ کی عدالت نے قومی سلامتی کونسل کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست پر حکم جاری کیا ہے کہ عراقی کردستان مین ریفرینڈم کے اجرا کی نگرانی کرنے والے کمیشن کے سربراہ اور اس کے تمام ارکان کو حراست میں لیا جائے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close