سی پیک منصوبے پر بنائے گئے پل کو دھماکے سے تباہ کردیا، بی ایل ایف

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے گوادر کلانچ پُل کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ سرمچاروں نے دس اکتوبر کو شام آٹھ بجے گوادر کے علاقے کلانچ میں شم کے مقام پر ایک پُل کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا کر تباہ کیا۔ یہ پُل چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کاحصہ تھا۔ اس منصوبے کے بعد تیزی سے قریبی آبادیوں کو ہجرت پر مجبور کیا گیا ۔ لاکھوں افراد کو بے گھر ، ہزاروں حراست کے بعد لاپتہ اور سینکڑوں قتل کیے گئے۔ اس منصوبے کو بلوچ قوم روز اول سے ہی مسترد کرچکا ہے۔ بلوچ قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکتا۔ اس منصوبے کے تحت لاکھوں غیر بلوچوں کی آبادکاری کرکے بلوچستان میں بلوچوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور بلوچ قوم اس کے خلاف مزاحمت میں مصروف ہے۔ یہ مزاحمت بلوچستان کی آزادی تک جاری رہے گی۔ اور حملوں میں مزید شدت لایا جائے گا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close