پاکستان میں دہشتگردوں کے پناہ گاہیں نہیں ہیں، میجر جنرل آصف غفور اپنے جھوٹ پر قائم

کراچی(ریپبلکن نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کو کامیابی سے مکمل کر کے دہشت گردوں کا مرحلہ وار خاتمہ کیا ، ہمارے ملک میں اب کوئی دہشت گردی کی پناہ گاہ نہیں، جب دوسروں کو اپنے نظریات ماننے پر مجبور کیا جائے تو شدت پسند ا ور دہشت گرد کہلا ؤ گے، مسلمان ہونے کے لیے نعرہ لگانے کی ضرورت نہیں عمل سے ثابت کریں، مغربی ممالک اور بھارت میں بھی بنیاد پرستی پائی جاتی ہے جس کی کئی اقسام ہوتی ہیں مگر اس پر کوئی بات نہیں کرتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی کو پروف نہیں کرنا کہ میں مسلمان ہوں ،یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے ، ہم اسلامی اصولوں پر عمل کریں تو دنیا ہمیں اسلامی ملک سے پہچانے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو تباہ کرنے کے لیے اس کی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا یا جاتا
ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوویت یونین جب افغانستان آیا تو کہا گیا کہ اسلام کو خطرہ ہے، امریکہ کی مدد سے سوویت یونین کو افغانستان سے نکالا۔ ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ نے افغانستان پرحملہ کیا تو امریکہ سے لڑنے والوں کو وہاں پناہ نہیں ملی تو وہ پاکستان آ گئے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم نے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے مکمل کر کے اپنے علاقوں سے دہشت گردوں کا مرحلہ وار خاتمہ کیا ،آج پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن اللہ کا تخلیق کردہ سب سے خوبصورت ملک ہے ،جغرافیائی لحاظ سے بھی پاکستان کی اہمیت سب سے زیادہ ہے، یہاں ہر موسم کے پھل ،دریا ،پہاڑ اور صحرا موجود ہیں ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close