مختلف ممالک میں شہید نواب اکبر خان بگٹی کے 89واں سالگرہ کی مناسبت سے تقاریب منعقد

بیورورپورٹ (ریپبلکن نیوز) بلوچ قومی رہبر شہیدِ وطن نواب اکبر خان بگٹی کی 89واں سالگرہ یورپ اور بلوچستان کے مختلف ممالک میں بڑے جوش وخروش کے ساتھ منا کر بلوچ ری پبلکن پارٹی اور کارکنان نے شہیدِ وطن نواب اکبر خان بگٹی کو انکی گراں قدر قربانیوں اور شہادت پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
بلوچ قومی رہبر شہید نواب اکبر خان بگٹی کی سالگرہ کے مناسبت سے یورپی ممالک جرمنی، سویٹزرلینڈ، فرانس،اٹلی،برطانیہ ،نوروے جبکہ مختلف جلیجی ریاستوں سمیت افغانستان اور بلوچستان بھر میں تقاریب کا انقعاد کیا گیا جس میں شہید نواب اکبر خان بگٹی کی 89واں سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹے گئی اور لوگوں کو شہید نواب اکبر خان بگٹی کی زندگی اور بلوچ قومی جدوجہد کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں منقدہ تقریب میں بلوچ ری پبلکن پارٹی کے قائدنواب براہمدغ بگٹی نے شرکت کیا جبکہ براہمدغ بگٹی اور انکے صاحبزادے شہباز اکبر نے ایک ساتھ کیک کاٹیں جبکہ اس دوران بلوچ ری پبلکن پارٹی کے کارکنان بھی موجود تھے۔

نواب براہمدغ بگٹی نے اپنے ایک ٹویٹ میں اپنے داداشہید نواب اکبر خان بگٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور عہد کیا کہ شہید نواب اکبر خان بگٹی کی مشن کو وہ جاری رکھینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاڈائے قوم کو یاد کر کے ہمارے عزم مزید مستحکم ہوتے ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close