بی ایل ایف نے پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو سرمچاروں نے آواران کے علاقے پیراندر میں زومدان کے مقام پر فوج کے قافلے پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دو اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ۔ شکست خوردہ فوج نے معمول کی طرح قریبی آبادی میں گھس کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر کئی افراد کو اغوا کر لیا۔ ترجمان نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ 11 جولائی کو مند کے علاقے سوراپ میں فوجی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری نقصان پہنچایا۔ 10 جولائی کو مند میں شہید سالم کوہ چیک پوسٹ پر اسنائپر حملہ کرکے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close