چمن: ایف سی قافلے کے قریب دھماکہ، ایک ہلاک متعدد زخمی

چمن (ریپبلکن نیوز)  چمن میں دھماکہ، ایک ہلاک،

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن کے مشہور مال روڈ پر دھماکہ ہوا ہے۔دھماکہ موٹر سائیکل پر نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے اور 4 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب علاقے سے سیکورٹی فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا۔ دھماکے کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ دھماکے کی زد میں آکر ایک اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button