سکیورٹی فورسز اور فوجی قافلوں پر حملوں میں ملوث دو افراد گرفتار

مانسہرہ (ریپبلکن نیوز) سیکیورٹی فورسز نے مانسہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 2 افراد اور ان کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران مانسہرہ سے 2 حملہ آوروں اوران کے 3 ساتھیوں کو گرفتار گرفتار کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آ ر کے مطابق گرفتار دہشت گرد ہزارہ میں تخریبی کارروائیوں سمیت پولیس اور فوجی قافلوں پر حملوں میں ملوث ہیں جب کہ گرفتار دہشت گرد پولیس اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور امام بارگاہ پرحملے میں ملوث تھے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button