بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابقہ ڈپٹی آرگنائزر پنجگور سے فورسز کے ہاتوں اغوا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سابقہ نائب صدر حاجی انور ایڈوکیٹ کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے بی آر ایس او کے سابقہ ڈپٹی آرگنائزر کو اغوا کرلیا۔

ریپبلکن نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قبضہ گیر پاکستانی فورسز نے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ پنجگور میں واقع بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سابقہ نائب صدر حاجی انور ایڈوکیٹ کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے چادر و چار دیواری کے عظیم تقدس کو پامال کیا اور گھر میں موجود بچوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

جبکہ گھر میں موجود بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابقہ ڈپٹی آرگنائزر ایڈوکیٹ مجاہد بلوچ ولد منور ایڈوکیٹ کو قبضہ گیر پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے غٰیر قانونی طورپر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ مجاہد بلوچ گزشتہ کئی سالوں سے سیاست سے مکمل کنارہ کشی اختیار کیے ہوئے اپنی زاتی زندگی کے کاموں میں مصروف عمل تھا ۔جبکہ وہ بی آر پی کے سابقہ نائب صدر حاجی انور ایڈوکیٹ کے بتیجا تھا۔ حاجی انور گزشتہ کئی سالوں سے سوئٹزرلینڈ میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

 

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close