بلوچ ریپبلکن آرمی نے تمپ میں فورسز پر حملوں کی زمہ داری قبول کرلی

 کوئٹہ (ریپبلکن نیوز ) بلوچ ریپبلکن آرمی کے  ترجمان سرباز بلوچ نے دس مارچ کو تربت جانے والے فوجی قافلے پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی۔

بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے 10 مارچ کو مند سے تربت جانے والے فوجی قافلے پر میر آباد کے مقام پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ایک اور حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز تمپ کے علاقے آسیہ آباد میں قائم پاکستانی فوج کے چوکی پر گرنیڈ لانچر سے حملہ کرکے فورسز کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ یہ کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔

 

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close