کھٹمنڈو کے ہوائی اڈے پر ’طیارہ حادثہ، ہلاکتوں کا خدشہ‘

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) نیپال کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کھٹمنڈو کے ہوائی اڈے پر ایک طیارہ گر گیا ہے۔
کھٹمنڈو پوسٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی فضائی کمپنی یو ایس بنگلہ کا لینّنگ کرتے ہوئے طیارہ تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے کے مشرقی جانب جا گرا۔
ہوائی اڈے کے ایک ترجمان نے اخبار کو بتایا کہ اس واقعے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
مقامی نیوز ویب سائٹ مائی رپبلکا کے مطابق اس قسم کے جہاز 78 مسافر سوار ہو سکتے ہیں جبکہ آگ بجھانے کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ہوائی اڈے کے رن وے سے دھواں اڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارے کی شناخت ایس ٹو۔ اے جی یو، بومباڈیئر ڈیش 8 کیو 400 کے طور پر ہوئی ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔
فلائٹ ریڈار 24 ویب سائٹ کے مطابق یہ پرواز کھٹمنڈو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مقامی وقت کے مطابق سہ پہر دو بج کر 20 منٹ (صبح آٹھ بج کر 35 منٹ جی ایم ٹی) لینڈ ہوا تھا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker