پاکستانی فوجیوں کی ایک شخص کو بے دردی سے قتل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) پاکستانی فوج کی ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریاستی فوج کس طرح بے دردی سے ایک نہتے شخص پر گولیوں کی برسات کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا میں سرگرم کارکنان کی جانب سے دعوہ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو بلوچستان میں بنائی گئی ہے جہاں پاکستانی فوج ایک شخص کو گھر سے باہر نکال کر بڑی بے دردی سے گولیوں سے چھلنی کردیتے ہیں۔پاکستان فوج کا پورا گروپ اپنی بندوقوں کا رخ اُس نہتے شخص پر کرتے ہیں اور نہتے شخص کو گولیوں سے چھلنی کر دیتے ہیں۔

فوج کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونےوالے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے کیونکہ لو ویڈیو کوالٹی کی وجہ سے مقتول کا چہرہ صاف نظر نہیں آرہا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close