پنجگور میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے دکاندار کو قتل کردیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرتے ہوئے وشبود کے ایک دکان دار کو قتل کردیا۔ قتل میں ملوث تین پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پنجگور پولیس کی فائرنگ سے وشبود کا دکاندار منیر احمد ولد عثمان جان بحق ہوا ہے۔ امجد سمیت تین حوالدار طیب، مرتضی، بشیر اور ایک لانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ منیر احمد گھر میں موجود تھا کہ معلوم شخص نے فون کال کر کے اطلاع دی کہ ان کے دکان پر ڈکیتی ہورہی ہے۔ جس پر منیر احمد نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے خود بھی اپنی دکان کی جانب روانہ ہوگئے۔

منیر احمد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ دکان کا جائزہ لیتے وقت پولیس اہلکاروں نے منیر احمد کو آواز دی جس پر انہوں نے اپنی پہچان کرائی جس کے باوجود بھی پولیس اہلکاروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

error: ! جملہ حقوق محفوظ ہے

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker