حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ ناکام، 17 باغی ہلاک

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے ساحلی شہر نجران کے قریب سے سرحد پار سے حوثی باغیوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے کئی باغی ہلاک کردیے۔

’عرب زرائع ابلاغ کے مطابق حوثی باغیوں نے اپنی فتح کے لیے سعودی عرب کی سرحد عبور کرکے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو سعودی فوج نے جوابی کارروائی کرکے باغیوں کو پسپا کردیا۔

 جوابی کارروائی میں 17 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی فوج نے عرب اتحادی فورسز کی مدد سے کارروائی کرکے باغیوں کی کئی فوجی گاڑیاں اور اسلحہ بھی تبارہ کردیا۔

 

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close