سبی میں بارودی سرنگ دھماکے میں دو فوجی اہلکار ہلاک کیئے۔ بی ایل اے

کویٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سبی دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعے کی صبح 9 بجے ہمارے سرمچاروں نے سبی کے علاقے کرمو وڈھ میں پاکستانی فوج کی گاڑی کو راستے میں نصب بارودی سرنگ کے دھماکے کا نشانہ بنایا، جس سے فورسز کی گاڑی تباہ ہوگئی اور موقع پر ہی دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے دشمن فوج کے گذرگاہ پر بارودی سرنگ بچھایا ہوا تھا اور جس وقت فورسز کی گاڑی گذر رہی تھی تو اسے دھماکے سے تباہ کیا گیا۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ ہمارے سرمچار وطن کی حفاظت کیلئے بلوچستان کے ہرکونے میں موجود ہیں اور دشمن فوج کی ہر پیشقدمی کیخلاف حسبِ قوت مزاحمت کرتے رہیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کی پاکستانی فوج، تنصیبات اور اسکے آلہ کاروں پر مزید شدت کے ساتھ حملے ایک آزاد و خودمختار بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گی۔

مزید خبریں اسی بارے میں