تجابان میں قائم قابض پاکستانی آرمی کے کیمپ پر بلوچ سرمچاروں کا راکٹوں سے شدید حملہ

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) ہوشاب میں قائم قابض پاکستانی آرمی کے کیمپ پر بلوچ سرمچاروں نے راکٹوں اور دیگر جدید ہتیاروں سے حملہ کیا ہے۔

ہوشاب میں ریپبلکن نیوز کے نمائندے کا کہنا ہے بلوچ آزادی پسند تنظیم کے سرمچاروں نے آج مغرب کے وقت تجابان میں آرمی کے کیمپ کو راکٹوں اور دیگر خودکار جدید ہتیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

بلیدہ: ریاستی قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان شدید جھڑپیں

ہمارے نمائندے کے مطابق بلوچ سرمچاروں اور قابض پاکستانی آرمی کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا جس میں بلوچ سرمچاروں نے فورسز پر کامیابی سے حملہ کرتےہوئے فورسز کو جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close