بلیدہ: ریاستی قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان شدید جھڑپیں

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں پاکستانی خفیہ اداروں کے قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ اور بلوچ آزادی ہسند مسلح تنظیم کے سرمچاروں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

زرائع کے مطابق آج بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے بزپیش میں بلوچ سرمچاروں اور پاکستانی خفیہ ادارون اور آرمی کے پالے ہوئے مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ہیں۔

بزپیش میں میں پیش آنے والے جھڑپ میں دونوں اطراف سے جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے اور دو گھنٹوں سے زائد عرصے تک جھڑپیں جاری رہی ہیں جس میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close