مند میں فوجی جارحیت: تین بلوچ فرزندوں کو قابض فوجی اہلکاروں نے اغواء کرلیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) قابض پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے تحصیل مند میں فوج کشی کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کے دوران بلوچ تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے تین بلوچ فرزندوں کو اغواء بعد لاپتہ کردیا۔

ریپبلکن نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قبضہ گیر پاکستانی آرمی کے اہلکاروں نے تحصیل مند کے علاقے گوبرد میں لشکر کشی کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کے دوران بلوچ روایات کو پامال کیا، بچوں اور خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ دوران فوجی آپریشن کے دوران تین بلوچ فرزندوں کو اغواء بعد فوجی کیمپ منتقل کردیا۔ مغویوں کی شناخت کی شناخت تاحال نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close