ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں پے درپے چھ بار زلزلے کے جھٹکے

نیوزڈیسک(ریپبلکن نیوز) عراق اور ایران کے درمیان واقع سرحدی علاقے میں پے درپے چھے زلزلے آئے ہیں ۔ریختر اسکیل پر ان کی شدت پانچ تھی اور ان کے جھٹکے بغداد اور عراق کے دوسرے شہروں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق عراق کے سرحدی شہر مندلی میں پانچ زلزلے آئے ہیں ۔ان کے بعد ایران کے علاقے مہران میں زلزلہ آیا ہے۔ان تمام کے جھٹکے ایک گھنٹے کے دورانیے میں میں محسوس کیے گئے ہیں اور ان کا سلسلہ گرینچ معیاری وقت (جی ایم ٹی )کے مطابق 0656 بجے شروع ہوا تھا۔ان زلزلوں کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔

فوری طور پر ان زلزلوں سے کسی جانی نقصان یا عمارتوں کی تباہی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق زلزلوں کے جھٹکوں کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

واضح رہے کہ اسی علاقے میں نومبر 2017ء میں 7.2 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا اور اس کے نتیجے میں صرف ایران میں 530 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔اس زلزلے سے عراق کے شمالی علاقے کردستان میں نو افراد ہلاک اور 550 زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker