ایم کیو ایم (لندن) کے رہنماء کراچی سے گرفتار

کراچی(ریپبلکن نیوز) کراچی کے علاقے صدر میں پاکستانی فورسز  کی جانب سے کاروائی کی گئی جس میں ایم کیو ایم لندن کے رہنماء ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں سندھ ہائی کورٹ سے واپس اپنے گھر جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا جبکہ انہوں نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری پہلے سے ہی کرا رکھی تھی۔ متحدہ لندن کے رہنماء ندیم نصرت نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ رجسٹرار عارف حیدر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker