کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو شوہر سے ملاقات کی پیشکش

اسلام آباد(ریپبلکن نیوز) پاکستان نے بھارتی شہری کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو شوہر سے ملاقات کی پیشکش کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی شہری کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو ملاقات کی پیشکش کی گئی ہے اور اس حوالے سے پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کو با ضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو انسانی بنیادوں پر پاکستان میں ملنے کی پیشکش کی گئی ہے اور انہیں پاکستان بلوا کر کلبھوشن سے ملاقات کرائی جائے گی۔

واضح رہے کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016 میں ایران سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ بھارتی شہری پر الزام ہے کہ وہ انڈین خفیہ ۔ ایجنسی را کا ایجنٹ ہے جو بلوچستان میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کو مدد فراہم کرتا رہا ہے۔ دوسری جانب بلوچ قوم پرست جماعتوں نے پاکستانی موقف کو مکمل طور پر رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈین شہری کو ایران سے اغواء کیا گیا تھا جس کا بلوچ تحریک سے کوئی واسطہ نہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close